Look to Jesus

بائبل مقُدس سے ہدایت و راہنمائی حاصل کریں

کیا آپ نے کبھی کسی سے سیکھے بغیر کوئی مشکل کام کرنے کی کوشش کی ہے؟ ہو سکتا ہے آپ کو تھوڑی سی مدد کی ضرورت پڑی ہو۔

Series: Look to Jesus

کیا آپ نے کبھی کسی سے سیکھے بغیر کوئی مشکل کام کرنے کی کوشش کی ہے؟ ہو سکتا ہے آپ کو تھوڑی سی مدد کی ضرورت پڑی ہو۔

زندگی بعض اوقات مشکل ہوسکتی ہے۔ لیکن خدا نے ہمیں سکھانے کے لئے مدد مہیا کی ہے۔ہماری مدد بائبل مقدس میں سے ہے۔لیکن یہ اس سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔۔۔۔۔۔

آپ سے محبت کرنے والے کی تصویر

بائبل مقُدس ہمارے خالق کا محبت نامہ ہے۔وہ آپ سے اس قدر محبت رکھتا ہے کہ وہ دنیا میں آیا دُکھ اٹھایا اور موُاتاکہ آپ اُس کے ساتھ ہمیشہ رہ سکیں۔ اگرچہ بائبل میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں، خدا کا وعدہ ہے کہ رُوحُ القُدس تمام سچائیوں تک تمہاری راہنمائی کرے گا۔اُس (خدا)کے بارے میں اہم حقائق اور اُس کی پیروی کرنے کا کیا مطلب ہے کہ بارے میں بتائے گا۔

بائبل کو ایسی کتاب نہ سمجھیں کہ صرف خاص تربیت یافتہ لوگ ہی اسے سمجھ سکتے ہیں۔بائبل مقُدس ہر ایک کے لئے ہے۔یہ خدا کے خیالات سے بھری ہے اُس کے بارے میں اور ہمارے بارے میں: لوگ جن سے اُس نےبنای عالم سے بیشتر محبت رکھی (افسیوں 4:1)۔

آپ بائبل میں سے کیا تلاش کرسکتے ہیں؟

آج آپ اپنی زندگی کے بارے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔آگے بڑھنے کی اُمید حاصل کرسکتے ہیں ۔سچائی جو آپ کو آزاد کرتی ہے اور آپکی زندگی کو معنی دیتی ہے اور دوسروں کے ساتھ روابط قائم کرنے میں راہنمائی کرتی ہے کو جان سکتے ہیں۔اور سب سے بڑھ کر یہ آپکو یسوع کے بارے میں بتاتی ہے جس نے کہا ’’کتاب کے طومار(بائبل) میں میری بابت لکھا ہے‘‘(زبور7:40)

با ئبل مقدس خدا کی کہانی ہے۔ یسوع نے اپنے کلام کی قدرت سے ہر چیز کو بنایا اور سنبھالا ہے۔(عبر انیوں 3:1) لیکن وہ ہماری خاطر اس قدر حلیم ہو ا کہ انسانی بدن اختیار کرلیا ( فلپیوں 9-8:2)۔ اُس نے ہماری خاطر ہر ایک آزمایش کا سامنا کیالیکن وہ معصوم اور عیب رہا۔وہ ہمارے دُکھ کو سمجھتا ہے کیونکہ اُس نے بھی دُکھ سہا۔وہ ہمیں اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ ہم مکمل طور پر معافی پائیں اور کامل بنیں کیونکہ اُس نے ہماری خاطر صلیب پر جان دی۔ یسوع نے مرُدوں میں سے زندہ ہو کر موت پر اپنی قدرت دکھائی۔یسوع بائبل مقُدس کا حقیقی مصنف ہے جس طرح وہ ہماری ابدی نجات کا مصنف اور اسے کامل کرنے والا ہے۔

خدا کے کلام میں یسوع کو دیکھیں

بائبل مقُدس پڑھنے کا مطلب صرف یسوع کے متعلق کہانیوں کو دیکھنا نہیں بلکہ حقیقت میں یسوع کو دیکھنا ہے۔ کلام زندہ اور موثر ہے(عبرانیوں 12:4) یہ زندہ ہے کیونکہ یسوع کلام ہے۔(یوحنا 1:1) اگرچہ وہ آپکی خاطر موُا یسوع آج بھی زندہ ہے۔وہ آپ کے خیالات اور منصوبوں کو جانتا ہے جب آپ اُس کے کلام کے ذریعے اُس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں،وہ آپ کو یقین اور امید بخشتا ہے کہ وہ آپکی روح کا لنگر ہے۔(عبرانیوں 19:6)