Look to Jesus

خدا کو ڈھونڈنے میں کسی کی مدد کریں

تصور کریں کہ آپ نے ہر قسم کے سرطان کے لئے سادہ سا علاج دریافت کیا ہے۔کیا آپ اس کے متعلق ہر ایک کو بتانا چاہیں گے؟ یقیناً!

Series: Look to Jesus

تصور کریں کہ آپ نے ہر قسم کے سرطان کے لئے سادہ سا علاج دریافت کیا ہے۔کیا آپ اس کے متعلق ہر ایک کو بتانا چاہیں گے؟ یقیناً!

اسی طرح بنی نوع انسان بھی سرطان سے کہیں بڑھ کر خطرناک بیماری کا شکار ہے۔اسے گناہ کہتے ہیں جسکا نتیجہ کبھی نا ختم ہونے والی موت ہے۔لیکن خدا نے اپنے رحم کو ظاہر کرتے ہوئے اسکا علاج مہیا کیا ہے :اُسکا بیٹا، یسوع مسیح۔

ِس بڑی خبر کو سب لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے۔یسوع کا اپنے شاگردوں کو آخری حکم یہ تھا کہ وہ ساری دنیا میں جائیں اور لوگوں میں انجیل کی منادی کریں اور شاگرد بننے میں انکی مدد کریں۔(اعمال 8:1)۔

اپنی کہانی سنائیں

آپ اپنے دوست کے ساتھ اِس کا آغاز یوں کرسکتے ہیں۔ اپنی کہانی کو سادہ انداز سے سناتے ہوئے بتائیں کہ آپکے ساتھ کیا ہوا تھا۔یوحنا کی انجیل بتاتی ہے کہ کس طرح یسوع نے ایک اندھے کو شفا دی۔یسو ع سے دشمنی رکھنے والے لیڈر اُس سے سوال پوچھتے رہے۔ جس شخص کو بینائی ملی تھی اُس نے صرف یہ کہا ’’میں ایک بات جانتا ہوں کہ میں اندھا تھا،اب بینا ہوں‘‘( یوحنا 25:9)۔ لہذاگفتگو کا آغاز اپنی کہانی سے کریں۔بتائیں کہ کس طرح یسوع نے آپکو تبدیل کیا اور آپکے گناہ معاف کئے۔آپکی زندگی ظاہر کرے گی کہ خدا کس طرح لوگوں کو تبدیل کرتا ہے۔

خدا کی کہانی سنائیں

اپنی کہانی سنانے کے بعد مسئلہ(گناہ) کے بارے میں بتائیں اور اُسکے حل (یسوع) کے بارے میں جسکا نچوڑ رومیوں 23:6 میں ہے ’’کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی ہے‘‘ اپنے دوست کو بتائیں کہ کوئی اتنا راستبازنہیں کہ خود فردوس تک پہنچ سکے لیکن ’’ جوکوئی اُسے (یسوع) قبول کرتے ہیں۔ اور اُسکے نام پر ایمان لاتے ہیں وہ اُنہیں اپنے فرزند بننے کا حق بخشا ہے‘‘(یوحنا 12:1)اور پھر اپنے دوست کو دعوت دیں کہ وہ یسوع سے نجات اور معافی کی درخواست کرلے۔

یہ سب روح کی قوت سے کریں

اعمال 8:1 کو دوبارہ پڑھیں ’’ لیکن جب رُوح ُالقُدس تم پر نازل ہو گا تو تم قوت پاؤ گے۔۔۔‘‘ اس بات کو جان لیا کہ ہمیں اپنی طاقت پر انحصار نہیں کرنا بلکہ خدا پر۔یہ روح القدس کی قدرت سے ممکن ہے جس طرح آپ نے حصہ دوم میں دیکھا‘‘ یسوع کی طرف دیکھیں۔جب یسوع نے شاگردوں کو بھیجا تو اُنہیں بھی یہی سکھایا’’کیونکہ روح القدس اُسی گھڑی تمہیں سکھادے گا کہ کیا کہنا چاہیے‘‘(لوقا 12-11:12 )

یسوع کو دیکھنے کے لئے دوسروں کی مدد کریں

رُوح ُالقُدس کی طاقت کے ساتھ اپنی کہانی اور خدا کی کہانی سنائیں اور باقی نتائج خدا پر چھوڑ دیں۔ ہر کوئی یسوع کی پیروی کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا۔ ہمارا کام صرف خوشخبری سنانا ہے باقی کام خدا کا ہے۔