یسوع نے مجھے بچایا ہے
اگر آپ کو مسیح کو قبول کرنے کے اپنے فیصلہ پر شک ہے تو آپ تنہا نہیں ہیں۔آپ کس طرح یقین کریں گے کہ آپ بچ چکے ہیں؟مسیحی کس طرح اعتماد حاصل کرتے ہیں کہ اُن کا یسوع کے ساتھ رشتہ قائم رہ سکتا ہے؟
اگر آپ کو مسیح کو قبول کرنے کے اپنے فیصلہ پر شک ہے تو آپ تنہا نہیں ہیں۔آپ کس طرح یقین کریں گے کہ آپ بچ چکے ہیں؟مسیحی کس طرح اعتماد حاصل کرتے ہیں کہ اُن کا یسوع کے ساتھ رشتہ قائم رہ سکتا ہے؟
مجھے نجات حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟
پہلے دیکھیں کہ خدا آپ کو بچائے جانے کے لئے کیا کرنے کو کہتا ہے۔ بائبل مقدس کہتی ہے کہ نجات بالکل سادہ ہے۔ ’’خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات بائیگا ‘‘۔(اعمال 31:16) نجات کا آغاز ’’توبہ کرنے ‘‘-گناہ سے مڑنے اور اپنےآپ یا کسی دوسرے کی بجائے صرف یسوع پر انحصار کرنے سے ہوتا ہے۔جب لوگوں نے یسوع سے پوچھا کہ خدا کس طرح کے انسانی کاموں کو پسند کرتا ہے،یسوع نے جواب میں اُن سے کہا’’ خدا کا کام یہ ہے کہ جسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر ایمان لاؤ۔‘‘(یوحنا 29:6)
دوسرے، خدانےکس چیز کا وعدہ کیا تھا؟’’ اور جسکا اُس نے ہم سے وعدہ کیا وہ ہمیشہ کی زندگی ہے‘‘۔(1- یوحنا25:2)۔آپکو ہمیشہ کی زندگی دینے کے لئے یسوع نے اپنے خون سے قیمت ادا کی اور اپنی جان قربان کی۔لیکن یہ آپ کے لئے بالکل مفت تحفہ تھا۔ (افسیوں9-8:2 )۔
بچائے جانے کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے:
- یسوع ایک اچھا چرواہا ہے، جس نے اپنی بھیڑوں کی خاطر اپنی جان دی۔(یوحنا 11:10 )۔کوئی انہیں اُس کے ہاتھ سے چھڑا نہیں سکتا(یوحنا29-28:10 )۔
- جو اُس کے پاس آتے ہیں وہ اُنکو ہرگز نہیں نکالتا۔(یوحنا37:6 )۔
- کیونکہ خدا ابدسے لے کر آج تک سب کچھ جانتا ہے اِسلئے اُسکا آپکو قبول کرنا کوئی غلطی نہیں ہوسکتی۔وہ اپنی نعمتیں واپس نہیں لیتا۔وہ اپنے بلاوے کو بھی تبدیل نہیں کرتا۔(رومیوں 29:11 )۔
- خدا کے بچوں پر روح القدس کی مہر لگ جاتی ہے-رُوح ُالقُدس خدا کا اپنا روح ہے جو آپ میں سکونت کرتا ہے۔ خدا آپکو اپنے فرزند کی مانند دیکھتا ہے اور آپ اُسے اپنے باپ کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔(2- کرنتھیوں 22:1، افسیوں13:1، 30:4 ، رومیوں 15:8 )۔
- آپ اُسکے فضل سے بچائے گئے ہیں نہ کہ اپنے اچھے کاموں کی بدولت،خدا نے خود اسکا انتظام کیا ہے۔’’وہ تمہارے واسطے(جو خُدا کی قدرت سے ایمان کے وسیلہ سے اُس نجات کے لئے جو آخری وقت میں ظاہر ہونے کو تیار ہے حفاظت کئے جاتے ہو) آسمان پر محفوظ ہے۔‘‘ (1-پطرس 5:1)۔
- خدا اِس قابل ہے کہ وہ آپکے ایمان کو محفوظ رکھے۔جب آپ اُسکے پُر جلال حضور میں کمال خوشی کے ساتھ ملیں گے تو وہ آپکو پاک اور بے عیب کرکے پیش کرے گا۔(یہوداہ 24)
جب میں یسوع کی طرف دیکھتا ہوں تو خدا کی قدرت اور وعدہ مجھے میری نجات کا یقین دلاتے ہیں۔
خیالات آتے اور جاتے ہیں۔بعض اوقات ہماری غلطیاں ہمیں اِس بات کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ کیا ہم واقعی نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ یسوع تب بھی وفادار رہتا ہے جب ہم بے وفاہو جاتے ہیں۔خدا ہماری مشکلات اور کشمکش کو جانتا ہے اور بڑے پیار سے ہمیں یسوع کی طرف دیکھنے کو کہتا ہے۔ اگر آپ صرف یسوع پر بھروسہ رکھتے ہیں-- اُسکی بے گناہ زندگی پر،اُسکی اپنے لئے موت پر،اُسکے مردوں میں سے زندہ ہونے پر اور اُسکے سچے وعدہ پر تو آپ جانیں گے کہ آپ ہمیشہ کی زندگی پا چکے ہیں۔(1- یوحنا13:5 )